لیگی رہنما طلال چوہدری کی پانچ سالہ نااہلی کی مدت ختم

تقریر میں ججز پر تنقید کرنے پر سپریم کورٹ نے 02 اگست 2018ء کو توہینِ عدالت کے مقدمے میں 5 سال نا اہلی کی سزا سنائی تھی

طلال چوہدری نے جلسے سے تقریر کے دوران ججز پر تنقید کی تھی (فوٹو: فائل)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نااہلی کی پانچ سال کی مدت آج ختم ہو گئی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے طلال چوہدری کی ایک عوامی جلسے سے تقریر پر نوٹس لیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے 02 اگست 2018ء کو توہینِ عدالت کے ایک مقدمے میں طلال چوہدری کو 5 سال کے لیے نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔

 
Load Next Story