راولپنڈی میں کار میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ڈرائیور جاں بحق 2 افراد زخمی

دھماکے کے نتیجے میں سی این جی اسٹیشن کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا

دھماکے سے سی این جی اسٹیشن پر موجود 3 گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ فوٹو؛ آن لائن

بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متصل سی این جی اسٹیشن پر کار میں نصب غیر معیاری سلنڈر پھٹنے سے ڈرائیور جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں بے نظیر انٹر نیشل ایئر پورٹ کی دیوار سے متصل سی این جی اسٹیشن پر کار میں نصب غیر معیاری سلنڈر گیس کی فلنگ کے دوران زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں فلنگ اسٹیشن کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔جب کہ سی این جی اسٹیشن پر موجود 3 گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
Load Next Story