فرحان اختر کی ’ڈان3‘ سے شاہ رخ آؤٹ کنگ خان کے مداح سیخ پا

فلمساز نے 1978 میں ریلیز ہونے والی امیتابھ بچن کی بلاک بسٹر فلم ’ڈان‘ کے کردار کو دوبارہ زندگی بخشی

فوٹو : فائل

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بری خبر سامنے آگئی، فلمساز فرحان اختر نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا کہ 'ڈان3' میں کنگ خان موجود نہیں ہوں گے۔

فرحان اختر نے ٹویٹر پر ڈان فرنچائز کے متعلق اعلان لگایا اور بتایا کہ امیتابھ بچن سے شروع ہونے والی ڈان فلم کی وراثت شاہ رخ خان تک پہنچی اور اب اسے آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔
Load Next Story