ملتان میں انسانی حقوق کمیشن کے رہنما ایڈووکیٹ راشد رحمان کو قتل کردیا گیا

وکلا نے ایڈووکیٹ راشد رحمان کے قتل کے خلاف آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے

راشد رحمان کچہری روڈ پر واقع اپنے دفترمیں موجود تھے کہ نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فوٹو:ایکسپریس

انسانی حقوق کمیشن کے رہنما ایڈووکیٹ راشد رحمان کو نامعلوم افراد نے ان کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انسانی حقوق کمیشن کےرہنما راشد رحمان ایڈووکیٹ کچہری روڈ پر واقع اپنے دفتر میں جونیئر وکیل نسیم اور دوست افضل کے ہمراہ موجود تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان دفتر میں گھس آئے،ملزمان نے راشد رحمان سے بات چیت کی اور اس دوران ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ راشد رحمان اور ان کے دفتر میں موجود دو ساتھی بھی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے،تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل گیا جہاں ایڈووکیٹ راشد رحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کواسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ اتنی شدید تھی جس سے قریبی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،راشد رحمان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد نشتر اسپتال پہنچ گئی جبکہ وکلا نے ایڈووکیٹ راشد رحمان کے قتل کے خلاف آج عدالتی بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا۔
Load Next Story