شاہ رخ خان نے ’جوان‘ کے نئے رومینٹک گانے کا ٹیزر جاری کردیا

’جوان‘ 7 ستمبر کو پوری دنیا میں ہندی، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبانوں میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی

فوٹو : فائل

بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی میگا تھرلر فلم 'جوان' کے نئے رومینٹک گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔

نئے ٹیزر میں پہلی مرتبہ شاہ رخ خان اور نیانترا ایک ساتھ نظر آئے ہیں اور نیا گانا 'چلیا' 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا۔

ایکشن تھرلر 'جوان' کا اس سے قبل 'زندہ بندہ' کے نام سے گانا ریلیز ہوچکا ہے جسے فلمی شائقین نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔
Load Next Story