شمالی وزیرستان میں طالبان کے 2 گروپوں میں جھڑپ سے 10 افراد ہلاک 15 زخمی

لڑائی خان سید عرف سجنا اور شہریار گروپ کے درمیان ہوئی۔

چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں 2 شدت پسند گروپوں میں لڑائی سے متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو؛ اے ایف پی/ فائل

شوال میں طالبان کے 2 متحارب دھڑوں میں جھڑپ سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں کمانڈر خان سید عرف سجنا اور شہریار گروپ میں لڑائی سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مورچہ بند ہو کر جدید ہتھاروں کی مدد سے حملے کئے گئے جس کے باعث علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں 2 شدت پسند گروپوں میں لڑائی سے متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
Load Next Story