حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی فضل الرحمان

دھاندلی کرنے والے خود دھاندلی کا شور مچارہے ہیں اور چورچور کہنے والے خود چورہیں، مولانا فضل الرحمان

مذاکرات درست سمت پر نہیں جارہے ہمارے پاس مذاکرات کی کامیابی کے لئے میکنزم موجود ہے،، مولانا فضل الرحمان فوٹو:فائل

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت ختم ہوجائے گی، حکومت اور اسمبلیا اپنی مدت پوری کریں گی۔


ملتان میں جامعہ قاسم العلوم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات درست سمت پر نہیں جارہے، ہمارے پاس مذاکرات کی کامیابی کے لئے میکنزم موجود ہے اگر حکومت نے پوچھا تو انہیں وہ راستہ بتاؤں گا جس سےمذاکرات کامیاب ہوجائیں۔

مولانا فضل الرحمان نےکہاکہ حکومت سے جے یوآئی نے وزارتوں کے حوالے سے اسٹیٹس لینے سے معذرت کی ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت ختم ہوجائے گی اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔ دھاندلی کرنے والے خود دھاندلی کا شور مچارہے ہیں اور چورچور کہنے والے خود چورہیں۔
Load Next Story