حنا پرویز کے ساتھ لندن میں ہراسگی کا واقعہ ویڈیو وائرل
(فوٹو: سوشل میڈیا، ویڈیو گریب)
حنا پرویز بٹ نے اس سلسلے میں اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بدتمیز اور بدتہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ لندن میں ہونے والے حملے میں مجھ پر بوتلیں پھینکی گئیں اور گالیاں دی گئیں۔ کیا یہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟
پنجاب اسمبلی کی سابق رکن نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی ہے، جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ حنا پرویز بٹ نے 14 اگست کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ہم وطنوں کو جشن آزادی کی مبارک باد بھی دی ہے۔