فلم عاشقی 2 کا سپرہٹ گانا’’ سن رہا ہے نا تو‘‘ گانے والا گلوکار زیادتی کے الزام میں گرفتار
انکت تیواری نے اپنے بھائی کے ہمراہ چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانا بنایا، متاثرہ لڑکی کا الزام
انکت تیواڑی نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کر رکھا تھا تاہم بعد میں اس نے انکار کردیا، بھارتی میڈیا۔ فوٹو؛ فائل
بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ''عاشقی 2'' کا سپرہٹ گانا تو'' سن رہا ہے نا'' گانے والے گلوکار انکت تیواری کو لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے فلم عاشقی 2 کے گلوکار انکت تیواری اور ان کے بھائی انکور تیواری کو 28 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، زیادتی کا شکارلڑکی کا کہنا تھا کہ پلے بیک سنگر انکت تیواری اپنے بھائی کے ہمراہ ان کے گھر میں داخل ہوئے اور چاقو کے زور پر اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔
دوسری جانب ایک اوربھارتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی اپنی بہن کے ہمراہ ممبئی میں رہتی ہے اورپیشے کے اعتبار سے پروگرام ایونٹ منیجر ہے، لڑکی کی دوستی انکت تیواڑی سے ایک دوست کے ذریعے ہوئی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے رابطے میں رہے، انکت تیواڑی نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کر رکھا تھا تاہم بعد میں اس نے انکار کردیا۔