- پشاور؛ مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- سندھ میں 11، 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
- حکومتی اداروں کے نقصانات 500 ارب ہیں، نجکاری تیار لسٹ کے تحت ہوگی، وزیر خزانہ
- اخلاقیات کا جنازہ: جواب دہ کون؟ حل کیا ہے؟
- حارث رؤف کی فٹنس پر خدشات ختم ہوگئے
- بھارت؛ منی پور خانہ جنگی میں مودی سرکار کا ریاستی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
سوشل میڈیا ٹرولنگ سے تنگ عرفان پٹھان کا پاکستان پر ایک اور طنز

(فوٹو: فائل)
کراچی: دو طرفہ ٹی20 سیریز میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر عرفان پٹھان نے ٹرولنگ سے تنگ آکر پاکستان پر ایک اور طنزیہ ٹوئٹ کر ڈالا۔
پانچویں ٹی20 میچ میں بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 165 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔
اتوار کو پانچویں ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سابق اسٹارز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2016 کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
بھارتی ٹیم کی شکست پر عرفان پٹھان نے اپنے ٹویٹ میں ویسٹ انڈیز کو سیریز جیتنے پر مبارکباد دی اور لکھا کہ ’’بھارت کو اس شکست پر غور کرنا چاہئے کیونکہ نچلے رینک والی ٹیم سے ہارنا تشویشناک ہے‘‘۔
Congratulations to the West Indies team on a well-deserved series win! Team India must reflect on this defeat, as losing to a lower-ranked team is indeed worrisome. #INDvWI
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) August 13, 2023
بھارت کی شرمناک شکست پر جہاں ایک طرف بھارتی شائقین افسردہ تھے وہیں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان کو ماضی میں انکا پاکستان کو دیا گیا طعنہ ‘کیسا رہا سنڈے’ یاد دلا دیا اور میمز کا ایک طوفان اُمڈ آیا۔
عرفان پٹھان نے اس ٹرولنگ کے جواب میں ایک اور طنزیہ ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ: ’’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘‘
Begaani Shadi mein Abdulla deewana… #sunday #padosi
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) August 14, 2023
صارفین نے عرفان پٹھان کو یہ مشورہ بھی دیا کہ آپ ایک پٹیشن فائل کریں کہ بھارت میچز سنڈے کو نہ رکھے جائیں۔
Bhai. Ap petition file karein !
India ke matches Sunday ko na huwa krein🙂🌚. pic.twitter.com/9Wetd81mvr— 🎗:) (@Puch_K_Amb_Leny) August 14, 2023
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) August 14, 2023
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔