آئی سی سی نے جولائی 2023 کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا

خواتین کی کیٹیگری میں آسٹریلیا کی آل راؤنڈر ایشلے گارڈنر کا انتخاب کیا گیا

فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی نے جولائی 2023 کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے ایشز سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر انگلینڈ کے کرس ووکس کو جولائی 2023 کیلئے پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔ کرس ووکس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران تین ٹیسٹ میچز میں انتہائی اہم 79 رنز بنانے کے ساتھ 19 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ابتدائی دو میچز میں شکست کے باوجود انگلینڈ ڈرامائی انداز میں یہ سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوا۔ واضح رہے کہ کرس ووکس پہلے دو میچوں میں انگلش ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
Load Next Story