اکشے کمار کا کینیڈا کو خیر باد انڈین شہریت اختیار کرلی
اداکار کی نئی فلم ’اوہ مائے گاڈ2‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے ہندو دیوتا شیوا کا کردار ادا کیا ہے
فوٹو : فائل
بھارتی سپراسٹار اکشے کمار نے اپنی کینیڈین سیٹیزن شپ چھوڑ کر باضابطہ طور پر انڈین شہریت اختیار کرلی۔
اداکار کو انڈسٹری میں حب الوطنی پر مشتمل بہترین فلمیں کرنے کے باوجود اکثر ٹرول کیا جاتا تھا کہ وہ انڈین باشندے نہیں ہیں۔
انڈیا کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر اداکار نے ٹویٹر پر پوسٹ میں بتایا کہ وہ اب کینیڈین نہیں رہے بلکہ وہ ایک انڈین شہری بن گئے ہیں۔

Dil aur citizenship, dono Hindustani.
Happy Independence Day!
اکشے کمار نے پوسٹ کے ساتھ انڈین شہریت کی قانونی دستاویز بھی شیئر کی اور لکھا 'دل اور سیٹیزن شپ دونوں ہندوستانی'۔
اداکار کی نئی فلم 'اوہ مائے گاڈ2' حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے ہندو دیوتا شیوا کا کردار ادا کیا ہے۔