یوکرین سے علیحدگی کیلئے باغیوں کا 11 مئی کو ہرصورت ریفرنڈم کرانے کا اعلان

یوکرین کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں اور باغیوں کی کسی بھی قسم کی کارروائی تسلیم نہیں کریں گے،یورپی یونین

11 مئی کو ہر صورت یوکرین سے علیحدگی کے حصول کے لئے ووٹنگ ہوگی،روس نواز علیحدگی پسند فوٹو؛فائل

یوکرین میں روس نواز باغیوں کا کہنا ہے کہ مشرقی حصے میں علیحدگی کے لئے ریفرنڈم ہر صورت 11 مئی کو ہوگا جبکہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے باغیوں سے ووٹنگ ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے مشرقی شہر سلیویانک اور لوگانسک کے علیحدگی پسندوں نے اعلان کیا ہے کہ ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد کے لئے بھرپور تیاریاں کی گئیں ہیں اور 11 مئی کو ہر صورت یوکرین سے علیحدگی کے حصول کے لئے ووٹنگ ہوگی جبکہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے باغیوں سے اپیل کی ہے کہ ریفرنڈم کو ملتوی کرتے ہوئے قیام امن کے لئے بات چیت کو ایک موقع دیا جائے تاہم علیحدگی پسند باغیوں نے روسی صدر کی اپیل مسترد کردی۔



دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسندوں کی جانب سے ریفرنڈم کا انعقاد جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے جبکہ ووٹنگ کی صورت میں مذاکرات کے عمل کو شدید دھچکا لگے گا۔ یورپی یونین کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین یوکرین کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتی ہے اور باغیوں کی جانب سے ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

 
Load Next Story