جسٹس قاضی فائز کا جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرہ چرچ اور گھروں کی صورتحال کا جائزہ لیا، مسیحی خاندانوں سے ملاقات بھی کی
نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی (فوٹو: ویڈیو گریب)
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ کیا ہے۔
نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جڑانوالہ پہنچ گئے، جہاں انہیں دانش اسکول میں پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اقلیتی برادری کے متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

علاوہ ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں متاثرہ چرچ اور اقلیتی بستی کا دورہ کیا اور گزشتہ دنوں پیش آنے والے سانحے میں متاثر ہونے والے چرچ اور گھروں کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں: جڑانوالہ واقعہ، مرکزی ملزمان کی بیرون ملک روانگی کی تیاری مکمل تھی، آئی جی پنجاب
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرہ مسیحی خاندانوں سے ملاقات بھی کی۔