جسٹس سردار رضا کو چیف جسٹس شریعت عدالت بنانے کی سفارش
سفارشات کی منظوری کی صورت میں نئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ 5جون کو حلف اٹھائیں گے۔
سفارشات کی منظوری کی صورت میں نئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ 5جون کو حلف اٹھائیں گے۔ فوٹو : فائل
اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلیے قائم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس رٹائرڈ سردار محمدرضاخان کو فیڈرل شریعت کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔
جمعرات کو چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ میں احمد رضا نقوی، سعیدالدین ناصر، محمد اقبال کلہوڑو اور شہاب سرکی کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دیدی، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے کے آغا، غداری کیس میں خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو، غلام قادر لغاری، سید صغیر حسین زیدی اور راشد احمد سومرو کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ محمد حسن کا نام مسترد کردیاگیا۔ سفارشات کی منظوری کی صورت میں نئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ 5جون کو حلف اٹھائیں گے۔