شاداب خان کا حسن علی پر تنقید کرنے والے شخص کو کرارا جواب
(فوٹو: فائل)
شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر ساتھی کرکٹر حسن علی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ''میں صدقے جاؤں واری جاؤں اپنے یار پر، ماشااللہ نظر نہ لگ جائے''۔
Mai sadqy jaon wari jaon apny yaar pa
Maa Sha Allah nazar na lag jaye 😘 https://t.co/PShjcCnO8v
حسن علی کا یہ تبصرہ ایک دل جلے صارف کو پسند نہ آیا اور اس نے غیر ضروری طور پر حسن علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ '' خدا کیلئے حسن علی! آپ ایک انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ، میتھیو ہیڈن نے شاداب کو پاکستان کیلیے ٹرمپ کارڈ قرار دے دیا
مذکورہ ٹوئٹر صارف نے اپنی پوسٹ میں پی سی بی اور ٹیم منیجر کو مینشن کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حسن علی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی تمیز سکھائی جائے۔
حسن علی پر غیر ضروری تنقید کرنے والے شخص کو جہاں ایک طرف دیگر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا وہیں شاداب خان بھی خاموش نہ رہے اور مذکورہ سوشل میڈیا صارف کو کرارہ جواب دے ڈالا۔
Messi english na bolay theek. Foreign players english mai aesi baat ker de theek. Laikin hmy chahe ke ham natural na rahe. Hum fake personality bna le. Bhai mujhe to apne culture ya mazak mai koi sharam nahi. Allah sab ko khush rakhay aur dosre ki khushi mai bhi khush rakhay. https://t.co/Ie1QiK3fB3
شاداب خان نے لکھا کہ ''میسی انگریزی نہ بولے تو ٹھیک، غیرملکی کھلاڑی انگریزی میں ایسی بات کردیں تو ٹھیک، لیکن ہم نیچرل نہ رہیں اور فیک پرسنیلٹی بنالیں''۔
مزید پڑھیں: حسن علی کی کولمبو میں بارش کے دوران موج مستیاں، ویڈیو وائرل
شاداب نے مزید لکھا کہ ''مجھے تو اپنے کلچر یا مذاق میں کوئی شرم نہیں، اللہ آپ کو خوش رکھے اور دوسرے کی خوشی میں بھی خوش رکھے''۔
سوشل میڈیا صارفین نے شاداب خان کو اس قسم کی تنقید کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیتے کہا کہ ایسے لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسا کرتے ہیں جنہیں اگنور کرنا چاہئے۔
He is no body but a attention seeker just ignore these kind of people champ.
Shaddy bhai. These guys are attention seekers. Don't pay attention to these, this is the only thing they want.
Enjoy your cricket and life. ❤️