سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالہ سے متعلق متفرق درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا

—(فوٹو : فائل)

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے سانحہ جڑانوالہ سے متعلق متفرق درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کردیا۔

سانحہ جڑانوالہ سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے بینچ تشکیل دے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر کل سماعت کرے گا اور بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔


مزیدپڑھیں: سانحہ جڑانوالہ؛ سانحہ جڑانوالہ کے مسیحیوں پر سماجی اور نفسیاتی اثرات

علاوہ ازیں رجسڑار سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تصدیق کی تھی کہ جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کرلیا۔

 
Load Next Story