بریک اپ کی افواہوں کے بعد ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

ملائکہ اور ارجن کپور کے بریک اپ کی افواہیں دم توڑ گئیں

(فوٹو؛ انٹرنیٹ)

بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے اب اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے بھی راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ انہیں کئی مہینوں سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)




دوسری جانب سے خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں کہ ارجن اب سوشل میڈیا اسٹار کوشا کپیلا کے ساتھ قریبی تعلقات میں ہیں۔

تاہم اب ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی ملاقات کی نئی تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں جس سے انکے بریک اپ کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)




سوشل میڈیا پر ارجن اور ملائکہ کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اس جوڑی کو ایک ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ باہر نکلتے دیکھا گیا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)




ارجن کپور اور ملائکہ کے مداحوں نے انہیں ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ ناقدین کی جانب سے ان پر تنقید کے تیر بھی چلائے جارہے ہیں۔
Load Next Story