ماربل اورماربل مصنوعات کی برآمدات میں45 فیصداضافہ
جولائی تااپریل ایکسپورٹ4کروڑ80لاکھ ڈالر سے بڑھ کر6کروڑ 97لاکھ ڈالر ہو گئی
بھاری آرڈرزموجودہیں،لوڈشیڈنگ اوربدامنی کے باعث پورے نہیں کیے جا سکتے، ثنا اﷲ ۔ فوٹو: فائل
پاکستان سے رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران ماربل اور ماربل مصنوعات کی برآمدات میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔
آل پاکستان ماربل مائننگ انڈسٹری اینڈ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ثنا اﷲ خان کے مطابق جولائی سے اپریل تک ایکسپورٹ6کروڑ 97 لاکھ ڈالر رہی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4کروڑ 80لاکھ ڈالر تھی۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت ماربل کی ایکسپورٹ کے بھاری مالیت کے آرڈرز موجود ہیں لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ اوربدامنی کی وجہ سے یہ آرڈر پورے نہیں کیے جا سکتے۔
بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور امن و امان کے مسائل کے سبب ماربل ایکسپورٹ انڈسٹری 50فیصد پیداواری صلاحیت پر چل رہی ہے، برآمدی یونٹس کو یومیہ 6 تا 8گھنٹے اعلانیہ اور 4سے 6گھنٹے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، دوسری جانب بدامنی،بھتہ خوری بھی کاروباری سرگرمیوں میں کمی کا بڑا سبب بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے امیدظاہرکی کہ رواں سال ماربل کی ایکسپورٹ 10کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔