یوکرین بحران کے سخت اقتصادی نتائج نکل سکتے ہیںآئی ایم ایف

نقصان کی پیشگوئی ممکن نہیں،عالمی تجارت،سرمائے کے بہاؤ،توانائی رسد پر اثرات ہونگے


AFP May 13, 2014
یوکرین کوفراہم کردہ 17 ارب ڈالر کاہنگامی قرض کافی نہیں ہوگا،جرمن اخبار کو انٹرویو فوٹو: فائل

آئی ایم ایف چیف کرسٹائن لاگارڈے نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین بحران دوسرے ممالک کے لیے سخت اقتصادی نتائج کا سبب ہو سکتا ہے۔

ایک جرمن اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ یوکرین کو فراہم کردہ 17 ارب ڈالر کا ہنگامی قرض کافی نہیں ہوگا، یوکرین بحران ایسا خطرہ ہے جس کی پیمائش بہت مشکل اور اس کے دیگر ممالک کے لیے وبائی نقصانات کی پیش گوئی ممکن نہیں مگر اس کے بہت سخت اقتصادی نتائج نکل سکتے ہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ بین الاقوامی تجارت، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری، سرمائے کے بین الاقوامی بہاؤ اور یورپ کی توانائی رسد پر یوکرین بحران کے اثرات ہوسکتے ہیں، یوکرین کی ضروریات 17ارب ڈالر سے بہت زیادہ ہیں۔