عالمی اور مقامی بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 836روپے اور 10 گرام قیمت 3لاکھ 69 ہزار 372روپے کی سطح پر آگئی


بزنس رپورٹر November 10, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

عالمی اور مقامی بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 083 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

بعد ازاں مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 500روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30ہزار 836 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 286 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 372روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 723روپے کی سطح پر مستحکم رہی، فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 906 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔