ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

اب نہ ڈرون حملوں کامسئلہ ہے اورنہ شکیل آفریدی کا۔ اس لئےارکان پارلیمنٹ اپنےحلقوں میں پولیو پروگرام مانیٹرکریں، قرارداد

قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیس کے خاتمے کے لئے قرارداد پیش کی، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔


اسپیکر سردار ایاز سادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیس کے خاتمے کے لئے قرارداد پیش کی، قراداد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک وطن بنایا جائے گا، پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ ملک میں اب نہ ڈرون حملوں کا مسئلہ ہے اور نہ ہی شکیل آفریدی کا۔ اس لئے ارکان پارلیمنٹ اپنے اپنے حلقوں میں پولیو پروگرام کی مانیٹرنگ کریں۔ بعد ازاں ایوان نے قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کے کیسز کے باعث عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی شہریوں کے بیرون سفر کے لئے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
Load Next Story