ورلڈ کپ گانے سے مایوس شائقین کی علی ظفر سے گانا بنانے کی فرمائش

مزہ نہیں آیا تو بھائی حاضر ہے، گلوکار نے نئے گانے کی تیاری کا اشارہ دے دیا

(فوٹو: فائل)

ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل گانے سے مایوس شائقین نے علی ظفر نے نیا گانا بنانے کی فرمائش کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز ''دل جشن بولے'' کے عنوان سے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل گانا جاری کیا تھا جو شائقین کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مداح نے علی ظفر سے فرمائش کی کہ 'ہمیں آپ کی آواز میں گانے کی ضرورت ہے، جس پر علی ظفر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ''ملک کیلئے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں لیکن میرا کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے''۔

 
Load Next Story