بھارتی اداکارہ دیپیکا کا بیٹا پہلی بار منظرِعام پر

دیپیکا کے بیٹے کی پہلی جھلک دیکھ کر اُن کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں

دیپیکا ککڑ کی بیٹی کیساتھ پہلی تصویر وائرل: فوٹو انسٹاگرام

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے پہلی بار اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ اور اُن کے شوہر شعیب ابراہیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی فوٹو شیئر کی۔

تصویر میں دیپیکا اور شعیب ابراہیم کو اپنے بیٹے 'روہان' کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔







View this post on Instagram



A post shared by Shoaib Ibrahim (@shoaib2087)






بھارتی جوڑی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم آپ سب کے ساتھ ہمارے روہان کا تعارف کروا رہے ہیں، ہمیں دعاؤں میں شامل رکھیے گا'۔

دیپیکا کے بیٹے کی پہلی جھلک دیکھ کر اُن کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں اور تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا ککڑ نے 2018 میں اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کرکے فائزہ رکھ لیا تھا۔

اس جوڑے کے ہاں رواں برس جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے 'روہان' رکھا۔

 
Load Next Story