میانوالی ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی 20 افراد زخمی
ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، مسافر
ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، مسافر۔ فوٹو: فائل
میانوالی ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی سے لاہور جانے والی میانوالی ایکسپریس ٹرین لاہور کے قریب قلعہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثہ صبح چار پانچ بجے کے درمیان پیش آیا۔ ٹرین کے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو لاہور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
مسافروں کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اکثر لوگ سو رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آنے پر ہر طرف شور مچ گیا۔
حادثے میں زخمی ہونیوالے ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو کیرن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق غفلت برتنے پر ریلوے کے چار اہلکار معطل کر دیے گئے جن میں ٹرین ڈرائیور عمران سرور، اسسٹنٹ ڈرائیور محمد بلال ، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر قلعہ ستار شاہ علی رضا اور کیبن مین صفدر حسین شامل ہیں۔ وزارت ریلوے کی ہدایت پر ڈپٹی پرنسپل افسران کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی
حکام کے مطابق ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور مسافروں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔