صومالیہ چیک پوسٹ پر بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور45 زخمی

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فوجیوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

صومالیہ میں چیک پوسٹ پر دھماکے میں فوجیوں کے ساتھ شہری بھی ہلاک ہوئے، فوٹو: فائل

صومالیہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے بھرا ٹرک ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے بیریئر توڑنے کی کوشش کی۔ اس ٹرک کا پیچھا کرتے ہوئے سیکیورٹی گاڑی بھی آ رہی تھی۔

جیسے ہی ٹرک سامنے سے چیک پوسٹ کے اہلکاروں اور عقب سے تعاقب میں آنے والی سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے گھیرے میں آیا۔ ٹرک زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
Load Next Story