راولپنڈی پولیس نے 3سالہ بچے کو بازیاب کرکے اغواء کار کو گرفتار کرلیا
ملزم نے بچے کے والدین سے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، پولیس
فوٹو : ایکسپریس نیوز
دھمیال پولیس نے تاوان کے لیے اغواء کیے گئے 3 سالہ بچے کو بازیاب کروا لیا جبکہ اغواء کار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو گرجا روڈ سے اغوا کیا تھا اور بچے کے والدین سے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
گرفتار اغواء کار کی شناخت فیاض کے نام سے ہوئی۔
دھمیال پولیس نے مغوی بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا اور تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم فیاض کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جا رہے ہیں۔