کندھ کوٹ گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق بچوں کو زمین سے راکٹ کا گولہ ملا جسے وہ گھر لے آئے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

(فوٹو: اسکرین گریب)

گھرمیں راکٹ کا گولہ پھٹنے سے 4 بچوں اور ایک خاتون سمیت 8افرادجاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایاز سبزوئی، نیاز ، حنیفاں اور راشد سمیت 8 افراد شامل ہیں۔ افسوس ناک واقعہ گھوڑا گھٹ تھانے کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا، جہاں اطلاعات کے مطابق راکٹ کا گولہ بچوں کو زمین میں ملا، جسے وہ گھرلے آئے۔ ایس ایس پی میر روحل خان کھوسہ نے اس سلسلے میں کہا کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جار رہی ہے۔

 
Load Next Story