صارفین کو آئی فون 15 میں چارجنگ کے دوران مسائل کا سامنا

صارفین کے مطابق فاسٹ چارجنگ کے دوران فون کا درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جاتا ہے

حال ہی میں لانچ کیے جانے والے آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میکس مالکان نے اپنی ڈیوائس کے گرم ہوجانے کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔

صارفین کے مطابق ایپل کے فلیگ شپ فون کا درجہ حرارت فاسٹ چارجنگ کے دوران مبینہ طور پر 47 ڈگری سیلسیئس تک بڑھ جاتا ہے اور فون بغیر کیس کے چھونے سے کافی گرم محسوس ہوتا ہے۔

9ٹو5 میک کے رپورٹر آئن زیلبو نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کا آئی فون 15 پرو میکس فاسٹ چارجنگ کرتے وقت کافی گرم محسوس ہوا۔
Load Next Story