ماحولیاتی تبدیلیوں میں دوسروں کا کیا پاکستان نے بھگتا اقوام متحدہ

پاکستان کو محض 69 فیصد امداد مل سکی وہ بھی زیادہ تر قرض کی صورت میں تھی، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا شکوہ

پاکستان کو جو امداد دی گئی وہ بھی زیدہ تر قرض تھی؛ انتونیو گوتریس (فوٹو: فائل)

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ پاکستان گرین ہاؤس کے 1 فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے لیکن اسے موسمیاتی تبدیلوں کے نتیجے میں آنی والی آفات 15 گنا زیادہ جھیلنا پڑتی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ گزشتہ برس کے تباہ کن سیلاب سے بحالی میں پاکستان کی مدد فراہم کرے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے ماحولیاتی تبدیلیوں میں کم حصہ ڈالنے کے باوجود سب سے زیادہ نقصان اُٹھانے والے پاکستان کو "موسمیاتی انصاف کے لیے لٹمس ٹیسٹ" قرار دیا۔
Load Next Story