شہزاد رائے کی ڈاکٹروں سے اپنی زبان میں نرمی اور مٹھاس لانے کی اپیل
جس تلخ لہجے میں ڈاکٹر مریضوں سے گفتگو کرتے ہیں ہمیں اس کا احتساب ہونا چاہئے، گلوکار
فوٹو : فائل
پاکستان کے نامور موسیقار اور گلوکار شہزاد رائے نے پیشہ ور ڈاکٹروں سے اپنی زبان میں نرمی اور مٹھاس لانے کی اپیل کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں اداکار نے لکھا کہ جس تلخ لہجے میں ڈاکٹر مریضوں سے گفتگو کرتے ہیں ہمیں اس کا احتساب ہونا چاہئے۔
شہزاد رائے نے بتایا کہ انہیں متعدد مرتبہ ایسی باتیں پہنچی ہیں کہ نامور اور مشہور ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کی تذلیل کرتے ہیں۔

We need to hold doctors accountable for how they speak to their patients. Ive heard so many stories about how even renowned doctors humiliate their patients. Docs, please remember that a kind word sometimes goes much further than any pill u can prescribe 🙏
گلوکار نے ڈاکٹروں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میٹھے الفاظ کی اہمیت کو یاد رکھیں، بسا اوقات یہ دوائی سے زیادہ علاج کیلئے کارگر ثابت ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ شہزاد رائے اس سے قبل بھی ہیلتھ کیئر سسٹم کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرکے اسے تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔