ریلوے میں جیالوں اور متوالوں کی نہیں صرف میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی خواجہ سعد رفیق
بہت جلد 29 نئے ریلوے انجن پاکستان پہنچ جائیں گے جس سے کارکردگی مزید کئی گناہ بہتر ہوجائے گی، خواجہ سعد رفیق
ریلوے کے کرایوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق فوٹو : اے پی پی/فائل
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے میں کوئی جیالا یا متوالا بھرتی نہیں ہوگا اور اب صرف میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی جب کہ کرایوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے اور بہت جلد چین سے 29 نئے ریلوے انجن پاکستان پہنچ جائیں گے جس سے کارکردگی مزید کئی گناہ بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام ممکن کوششیں کی جارہی ہیں، اب ریلوے میں کوئی جیالا یا متوالا بھرتی نہیں ہوگا اور تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی۔
خواجہ سعد رفیق نے موسم گرما میں انجن فیل ہونے کی شکایات پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود انجنوں کی مرمت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے یہ آخری سخت گرمیاں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔