لاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھریلو ملازم نے فائرنگ کر کے 2 ساتھیوں کو قتل کردیا
ڈرائیور نے گھر باورچی اور ملازمہ کو قتل کرنے کے بعد پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کر دی
واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل
ڈیفنس میں ایک گھریلو ملازم نے فائرنگ کر کے 2 ساتھیوں کو قتل کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز ایٹ میں تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں ایک گھر کے ملازم ڈرائیور نے فائرنگ کر کے باورچی اور گھریلو ملازمہ کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے خود تھانے آ کر اپنی گرفتاری پیش کی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔