الیکشن کمیشن کا انتخابی دھاندلی سے متعلق عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ
چیف الیکشن کمشنر نے این اے 68 سرگودھا کے پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کا ریکارڈ طلب کرلیا
عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 سرگودھا میں 100 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ارکان کا اجلاس ہوا، اس موقع پر انتخابی دھاندلیوں سے متعلق سامنے آنے والے الزامات اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمشنرز کے استعفے کے مطالبے کا معاملہ زیر غور آیا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عام انتخابات میں وزیر اعظم کے حلقہ انتخاب این اے 68 سرگودھا میں 100 فیصد سے زائد ٹرن آؤٹ کے الزامات کی تحقیقات کی جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے این اے 68 سرگودھا کے پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
دوسری جانب عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ سرگودھا میں ایک پولنگ اسٹیشن پر نواز شریف کو 8 ہزار ووٹ پڑے جب کہ پولنگ اسٹیشن پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1500 تھی۔