اسرائیلی ترجمان کی زبان پر سچ آگیا غزہ میں نسل کشی تسلیم کرلی

غزہ میں سوائے سویلینز کے کسی کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صرف سویلینز کو نشانہ بنا رہے ہیں، فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی ترجمان تل ہینرک کے منہ پر پریس کانفرنس کے دوران سچ آگیا اور انھوں نے تسلیم کرلیا کہ غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان نے کہ غزہ میں سوائے سویلینز کے کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہے۔

تاہم فوراً ہی انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور گھبراہٹ میں کہا کہ نشانہ سویلینز نہیں دہشت گرد ہیں۔
Load Next Story