راولپنڈی ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ کی اہمیت پر ’’ٹائم آؤٹ‘‘ مہم
وارڈن شکیب الحسن جیسا نہ ہو اور 500 روپے لیکر چھوڑ دے پھر؟، صارف کا سوال
فوٹو: فائل
ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ''ٹائم آؤٹ'' مہم شروع کردی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں سری لنکن کرکٹر اینجیلو میتھیوز کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائم آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے تھے جس کے بعد اس معاملے پر بحث و تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ میتھیوز نے ''ٹائم آؤٹ'' پر وکٹ گنوانے کے بعد ویڈیو ثبوت پیش کردیا
ایسے میں راولپنڈی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ایک معیاری ہیلمٹ آپ کو ٹائم آؤٹ ہونے سے بچا سکتا ہے۔ موٹرسائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ ضروری ہی نہیں بلکہ لازمی بھی ہے۔

افسوس، مگر ایک معیاری ہیلمٹ، آپکو ٹائم آؤٹ ہونے سے بچا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ٹریفک پولیس کی اس پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے لوگوں کی فوری توجہ حاصل کرنے کا ایک بہترین طریقہ قرار دیا ہے۔
طحہ خان نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وارڈن شکیب الحسن جیسا نہ ہو اور 500 روپے لیکر چھوڑ دے پھر؟
مزید پڑھیں: کبھی کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا، میتھیوز پریس کانفرنس کے دوران چراغ پا
جواب میں راولپنڈی پولیس نے لکھا کہ آپ سے درخواست ہے کہ اپنی شکایت کے بارے میں جامع انکوائری کے لیے ہمارے شکایت سیل 051 9274843 پر کال کریں۔
شکیل شاہ نے تبصرہ کیا کہ انہیں یہ اشتہار پسند آیا اور اس نے انکو فوری اپنی جانب متوجہ کیا ہے جبکہ سیاسی کڑی نامی صارف کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کی حس مزاح اور ذہانت کب بحال ہوئی؟۔