’’یا رسول اللہﷺ ہمارے ٹکڑے ہوتے رہے اور امت تماشا دیکھتی رہی‘‘

بزرگ فلسطینی نے پوتے پوتیوں کی لاشوں پر روتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کو بتانا کہ امت مسلمہ نے ہمیں ناکام کردیا

بزرگ فلسطینی کے تمام پوتے پوتیاں غزہ پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے (فوٹو: اسکرین گریب)

صہیونی ریاست اسرائیل کے ایک ماہ سے زائد عرصے سے فلسطینی علاقوں خصوصاً پہلے سے محصور پٹی غزہ پر مسلسل حملے اور بم باری جاری ہے، جس میں شہدا کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کے غزہ پر پے در پے حملوں اور دن رات مسلسل بم باری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد شامل ہے جب کہ وسیع پیمانے پر تباہی سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

 
Load Next Story