سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن 17 ہزار سے زائد گرفتار
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن 2 نومبر سے جاری ہے
سعودی عرب میں تارکین وطن کیخلاف آپریشن ہو رہا ہے،فوٹو: فائل
سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف ایک ہفتے سے جاری آپریشن کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تارکین وطنوں کے خلاف آپریشن کا آغاز 2 نومبر سے ہوا جس میں اب تک 17 ہزار 305 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان میں سے اکثریت غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
گرفتار ہونے والوں میں سب سے زیادہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تھے جن کی تعداد 10 ہزار 804 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 3 ہزار 890 غیر ملکی شامل ہیں۔
اسی طرح 2 ہزار 611 تارکین وطن کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ملکی قوانین کے تحت ڈی پورٹ یا جرمانہ کی سزا دیئے جانے کا امکان ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی کارروائی ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔