’ٹائیگر3‘ کی اسکریننگ کے دوران سینما میں آتشبازی سلمان خان کا اظہار تشویش
فلم کو انجوائے کریں لیکن خود کی اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں مت ڈالیں، اداکار کا پیغام
فوٹو : فائل
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم 'ٹائیگر3' کی اسکریننگ کے دوران مداحوں نے سینما کے اندر آتش بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مہاراشٹرا ناشک ڈسٹرکٹ کے موہن سینما کی ویڈیو وائرل ہے جس میں سینما کے اندر آتشبازی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مہاراشٹرا ناشک ڈسٹرکٹ کے موہن سینما کی ویڈیو وائرل ہے جس میں سینما کے اندر آتشبازی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ فلم کو انجوائے کریں لیکن خود کی اور دوسروں کی زندگی کو خطرے میں مت ڈالیں۔
I'm hearing about fireworks inside theaters during Tiger3. This is dangerous. Let's enjoy the film without putting ourselves and others at risk. Stay safe.
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں کچھ لوگ آتشبازی کو انجوائے کررہے ہیں وہیں کچھ لوگوں آتشبازی کے شعلوں سے خوف کا شکار بھی ہوگئے۔
سینما کے بند ماحول میں آتشبازی پر تھیٹر مالک نے پولیس میں ایک شکایت بھی درج کرادی ہے اور اس پر تفتیش جاری ہے۔