حکومت نے پیمرا کے 3 پرائیوٹ ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
ممبران کو شوکازنوٹس جاری کرنے کی وجہ نظم وضبط کی خلاف ورزی اورپیمرا اور اسکے افسران پر من گھڑت الزامات کو بتایا گیا ہے
2 روز قبل پیمرا کے 5 پرائیوٹ ارکان نے اجلاس طلب کرکے جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے دفاتر سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل
حکومت نے پیمرا کے 3 پرائیویٹ ارکان اسرار عباسی، میاں شمس اور فریحہ افتخار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تینوں ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی وجہ نظم وضبط کی خلاف ورزی اور پیمرا اور اس کے افسران پر من گھڑت الزامات کو بتایا گیا ہے اور تینوں سے اس حوالے سے جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ ممبر پیمرا میاں شمس نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا کوئی شوکاز ابھی تک موصول نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پیمرا کے 5 پرائیوٹ ارکان نے اجلاس طلب کرکے جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے دفاتر سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیمرا ارکان کا کہنا تھا کہ چیرمین کی غیر موجودگی میں پیمرا رولز کے مطابق تمام اختیارات ممبران کو حاصل ہیں اور ان ہی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جیو ٹی وی کے لائسنس معطل کئے گئے ہیں۔