جمادی الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا
یکم جمادی الاوّل 1445 ہجری 16 نومبر 2023 بروز جمعرات کو ہوگی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی
فوٹو:فائل
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے جمادی الاوّل کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔
جمادی الاوّل 1445 ہجری کے چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں وزارت بین المذاہب اور مذہبی امور کوہسار کمپلیکس میں ہوا۔ جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپاکور کے ماہرین نے بھی خدمات پیش کیں۔
اس کے علاوہ کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔
اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف ہونے کے باوجود کسی بھی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم جمادی الاوّل 1445 ہجری 16 نومبر 2023 بروز جمعرات کو ہوگی۔