حریم شاہ کو بگ باس سیزن 17 کی پیشکش
حریم شاہ نے صارفین سے کی رائے دریافت کرلی : فوٹو : فائل
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے نیلے اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
ٹک ٹاکر نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے صارفین سے ایک خبر شیئر کی جوکہ بھارتی ریئلیٹی شو "بگ باس" کے سیزن 17 کے حوالے سے تھی۔
صارفین نے حریم شاہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہیں بگ باس میں جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بگ باس میں جاکر پاکستان کا نام روشن کرو۔
Jao udr b tbahi macha do ja k
Jaao jaaoo pakistan ka nam Roshan kr k ao
ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "کچھ عرصے بعد پتا چلے گا کہ سلمان خان کی بھی کوئی آڈیو یا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہورہی ہے"۔
pata chly kuch arsy baad Salaman bhaik audio/video leaks internet py ghoom rhy ho
یاد رہے کہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر ویڈیو لیک کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں، اُنہوں نے ماضی میں پاکستانی سیاستدان اور معروف شخصیات کی نازیبا ویڈیوز لیک کی ہیں۔
مزید پڑھیں: بگ باس 17 : ارباز اور سہیل نے بھائی سلمان خان کو جوائن کرلیا
واضح رہے کہ بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو "بگ باس" کے سیزن 17 کا آغاز گزشتہ ماہ 15 اکتوبر سے ہوا تھا، اب تک اس شو کی 30 اقساط نشر ہوگئی ہیں۔