القسام بریگیڈز نے 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی ویڈیو جاری کردی
اسرائیلی فوج کا افسر 4 اہلکاروں سمیت سرنگ دیکھ کر جیسے ہی دہانے پر پہنچے دھماکا ہوگیا
حماس نے اسرائیلی فوجیوں کو بوبی ٹریپ دھماکے میں ہلاک کیا، فوٹو: فائل
حماس کی عسکری تنظیم القسام بریگیڈ نے غزہ کی ایک سرنگ میں ''بوبی ٹریپ دھماکے'' میں 5 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا اور تصدیق کے لیے ویڈیو بھی جاری کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے بیت حانون میں ایک سرنگ کے دھانے پر اسرائیلی فوجیوں کو اپنے جال ''بوبی ٹریپ دھماکے'' میں پھنسایا اور جیسے ہی اسرائیلی فوج کا افسر اپنے ساتھیوں سمیت پہنچا دھماکا ہوگیا۔
اس دھماکے میں اسرائیلی فوج کے افسر اور 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان پہلے تو اپنے فوجیوں کے ناکام آپریشن میں مارے جانے سے انکاری رہے لیکن القسام کی جانب سے ویڈیو جاری کرنے پر اپنا سا منہ لیکر رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی ایک سرنگ کے دہانے پر پہنچتے ہیں۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ اس سرنگ میں یرغمالیوں کو رکھا گیا ہے لیکن جیسے ہی یہ اہلکار سرنگ کے دھماکے پر پہنچے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بند کیا ویسے ہی دھماکا ہوجاتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل سے جنگ میں حماس کے ساتھ شامل ہونے سے انکار
القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ویڈیو 10 نومبر کی ایک کارروائی کی ہے۔