پیمرا اتھارٹی نے ’’جیو‘‘ کے حوالے سے 27 مئی کو اہم اجلاس طلب کرلیا
جیو کے حوالے سے وزارت قانون کی رائے،اراکین کو شوکاز نوٹس اور کونسل آف کمپلینٹس کراچی کی تجاویز پر غور کیا جائے گا
پیمرا کی جانب سے طلب کئے جانے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لئے تمام ممبران کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں فوٹو: فائل
پیمرا اتھارٹی نے جیو سے متعلق کیس پر وزارت قانون کی رائے سمیت اہم امور پر غور کے لئے 27 مئی کو اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیمرا کی جانب سے 27 مئی کو طلب کئے جانے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لئے تمام ممبران کو نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے اجلاس بلانے کا فیصلہ وزارت قانون کی قانونی رائے آنے کے بعد کیا گیا جس میں وزارت قانون کی طرف سے جیو کے معاملے پر دی جانے والی قانونی رائے کے جائزے سمیت پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس کراچی کی تجاویز اور حکومت کی جانب سے 3 پرائیویٹ ممبران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل پیمرا کے 5 پرائیوٹ ممبران نے اجلاس طلب کرکے جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے دفاتر سیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز حکومت نے پیمرا کے 3 پرائیویٹ ارکان اسرار عباسی، میاں شمس اور فریحہ افتخار کو نظم وضبط کی خلاف ورزی اور پیمرا اور اس کے افسران پر من گھڑت الزامات لگانے کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔