جیو ٹی وی مکافات عمل سے گزررہا ہے مولانا فضل الرحمان

ملکی میڈیا اسلامی اقدار کی بجائے مغربی ثقافت کو فروغ دے رہا ہے،سربراہ جے یو آئی (ف)

حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات صرف ڈھونگ ہیں، مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جیو ٹی وی مکافات عمل سے گزرہا ہے تاہم میڈیا مالکان کو خود بیٹھ کر ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہئے۔


کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی میڈیا اسلامی اقدار کی بجائے مغربی ثقافت کو فروغ دے رہا ہے جبکہ جیو ٹی وی مکافات عمل سے گزررہا ہے تاہم میڈیا مالکان کو خود بیٹھ کر ضابطہ اخلاق طے کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع نہیں ہوا بلکہ جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں جبکہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات صرف ڈھونگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں نئی حکومت بننے کے بعد مسئلہ کشمیر کےحل میں پیشرفت ہونی چاہئے۔
Load Next Story