خوش رہنے والی اقوام کی فہرست میں پیراگوائے پہلے اور پاکستان 117ویں نمبر پر
دنیا میں سب سے کم خوش رہنے والی قوم شام ہے جہاں جاری کشیدگی نےوہاں بسنے والوں کی زندگی عذاب بناکررکھ دی ہے
فہرست میں حیران کن طور پر پہلی 10 خوش رہنے والی اقوام میں سے 9 کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے۔ فوٹو: فائل
گیلپ انٹرنیشنل نے دنیا بھرمیں خوش رہنے والے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پیراگوائے کا پہلا جبکہ پاکستان کا 117 نمبر ہے۔
گیلپ انٹرنیشنل کی جاری کردہ فہرست میں حیران کن طور پر پہلی 10 خوش رہنے والی اقوام میں سے 9 کا تعلق لاطینی امریکا سے ہے، خوش رہنے لوگوں کی اس فہرست میں گزشتہ 2 سال سے براجمان پیراگوائے اس سال بھی پہلے نمبر پر ہے جبکہ اہل پاناما دوسرے اور گوئٹےمالا کے باسی تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات کا 15واں، کینیڈا کا 16واں، آسٹریلیا کا 18واں، دنیا میں سب سے زیادہ خوش سمجھے جانے والے امریکیوں کا 24واں اور چین کا 31واں نمبر ہے۔
گیلپ کے اس تازہ سروے میں بھارت کو خوش رہنے والی قوم میں 78ویں نمبر پر ٹھہرایا گیا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان اس فہرست میں افغانستان سے بھی پیچھے چلا گیا ہے اور خوش رہنے والی اقوام میں افغانی 92ویں نمبر پر ہیں۔ دنیا میں سب سے کم خوش رہنے والی قوم شام بتائی گئی ہے جہاں جاری کشیدگی نے اہل شام کی زندگی عذاب بنادی ہے اور 138 ممالک کی فہرست میں اس کا نمبرآخری ہے۔