انیمل کی باکس آفس پردھوم ایک دن میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس

فلم ’انیمل‘ کو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا

فوٹو : فلم پوسٹر

بالی ووڈ سُپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم 'انیمل' نے ریلیز کے پہلے دن 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'انیمل' گزشتہ روز بھارت سمیت دُنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔

اس حوالے سے 'انیمل' کے فلمسازوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر فلم کی کامیابی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
Load Next Story