محبت میں ناکامی ووزینسکی کے دل کا روگ بن گئی، فرنچ اوپن میں مات

اے ایف پی / اسپورٹس ڈیسک  بدھ 28 مئ 2014
لیناکوکرسٹینا میلڈینووک نے ہرا دیا، ہیوٹ بھی ناکام، اینا ایوانووک اور مرے فتحیاب۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لیناکوکرسٹینا میلڈینووک نے ہرا دیا، ہیوٹ بھی ناکام، اینا ایوانووک اور مرے فتحیاب۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پیرس: محبت میں ناکامی ڈینش ٹینس اسٹار کیرولین ووزینسکی کے دل کا روگ بن گئی، منگنی ٹوٹنے کے بعد کورٹ میں پہلی ہی آزمائش میں قدم لڑکھڑا گئے۔

وہ فرنچ اوپن کے ابتدائی معرکے میں بیلجیئم کے یانیا وکمائر کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگئیں،2007 کے گرینڈ سلم ایونٹ میں ڈیبیو کے بعد پہلی مرتبہ 13 سیڈ کیرولین پہلے رائونڈ کی مہمان ثابت ہوئیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آئرش گالفر رورے میکلروئے نے ان سے تین سالہ تعلق توڑ دیا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی سے جان چھڑانے کے بعد میکلروئے نے یورپیئن ٹورمیں فتح حاصل کی جبکہ کیرولین کے ساتھ معاملہ الٹا ثابت ہوا۔

دریں اثنا گذشتہ روز فرنچ اوپن کے دیگر میچز میں سیکنڈ سیڈ چینی پلیئر لیناکو فرنچ پلیئر کرسٹینا میلڈینووک نے7-5،3-6 اور6-1 سے ٹھکانے لگادیا،  سیمونا ہالیپ نے الیسا کیلی بونووا کو 6-0 اور6-2 سے مات دی، سربیا کی اینا ایوانووک نے کیرولین گارشیا کو 6-1 ،6-3 سے زیر کرلیا، سویٹلانا کزنٹسووا،سلون اسٹیفنز اور جیلینا جینکووچ بھی کامیاب رہیں۔مینز سنگلز میں ڈیوڈ فیرر نے اگور سیجلنگ، اینڈی مرے نے آندرے گلوبوف کو زیر کرلیا، لیٹن ہیوٹ پہلے رائونڈ سے آگے نہیں بڑھ پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔