نائجیریا میں فوجی چھاؤنی اور پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ 33 اہلکار ہلاک
بوکرام حرام تنظیم کے ارکان نے فوجی یونیفارم میں ملبوس بیس کے اندار داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی، سکیورٹی حکام
بوکرام حرام تنظیم کے ارکان نے پولیس اسٹیش، مقامی سیاسی رہنما کی رہائش گاہ اور متعدد سرکاری عمارتوں کونذرآتش کردیا
نائیجریا میں فوجی چھاؤنی اور اس سے متصل پولیس اسٹیشن پر انتہا پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 33 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے بونی یادی میں واقع فوجی چھاؤنی اور اس سے متصل تھانے میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کم از کم 33 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن، مقامی سیاسی رہنما کے گھر اور دیگر سرکاری عمارتوں کو نذرآتش کردیا۔
نائجیریا کے اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حملےمیں ہلاک ہونے والوں میں 18 فوجی اور 15 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ فوجی چھاؤنی اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے ملزمان کا تعلق حکومت کے خلاف برسرپیکار تنظیم بوکوحرام سے ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہی بوکوحرام تنظیم ہے جس نے 14 اپریل کو 200 سے زائد طالبات کو اغوا کرلیا تھا جس کی عالمی سطح پر اس واقعے کی نہ صرف مذمت کی گئی تھی بلکہ نائیجریا کے صدر نے اقوام عالم سے مدد کی اپیل بھی کی تھی ۔