علامہ مسعود عثمانی کی نماز جنازہ ادا قتل کی فوٹیج منظر عام پر
مولانا کی گاڑی غوری ٹاؤن سے گزر رہی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور بھرے بازار فائرنگ کرکے فرار ہوگئے
(فوٹو : فائل)
سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمن عثمانی کی نماز جنازہ آب پارہ چوک میں ادا کردی گئی جس میں رہنماؤں نے 12 جنوری تک قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے پر سخت لائحہ عمل کی دھمکی دیدی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق علامہ مسعود الرحمان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد آب پارہ چوک میں پہنچی، کارکنان نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید نعرے بازی کی۔
میت کو ایمبولینس کے ذریعے پنڈال لایا گیا تو ہرطرف نعرہ تکبیر کے نعرے بلند ہونے لگے، کارکن ان کی گاڑی کے گردہالہ بناکر جمع ہوگئے۔
کارکنوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کے بیٹے عثمان عثمانی نے کہا قاتلوں کو گرفتار کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ سنی علماء کونسل کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو آئندہ امن و امان کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
مرحوم کی نماز جنازہ ان کی وصیت کے مطابق ان کے بھائی نے پڑھائی جس کے بعد جسد خاکی کو تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقے گوجر خان روانہ کردیا گیا۔
قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
دریں اثنا مرحوم کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
[video width="636" height="360" mp4="https://www.express.pk/2024/01/whatsapp-video-2024-01-06-at-12.17.32-pm-1-1704539362.mp4"][/video]
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا مسعود الرحمان کی گاڑی غوری ٹاؤن سے گزر رہی ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور بھرے بازار میں ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور بآسانی فرار ہوگئے۔
[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2024/01/whatsapp-video-2024-01-06-at-12.17.32-pm-1704539372.mp4"][/video]
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے سبب راہ گیر خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔